top of page

تعارف
یہ ویب سائٹ اسٹار ٹالک کے اردو پروگرام کین یونیورسٹی کے طالب علموں نے “بچوں کے حقوق” کو فر وغ دینے کے پراجیکٹ کے لئے بنائی ہے۔ اس ویب سائٹ کو بنانے کا مقصد یہ ہے کہ ہم پاکستان میں مختلف بچوں کی حالت زار اور ان کی مشکلات کو بہتر بنانے کے لیے کوئی حل تلاش کریں کیونکہ بچوں کے حقوق نہ صرف پاکستان کا مسئلہ ہے بلکہ یہ ایک بین الاقوامی مسئلہ بھی ہے جوکہ پاکستانی سرحدوں سے باہر تک پھیلا ہوا ہے
اس پراجیکٹ میں ہم نےبچوں کے حقوق کا اظہار مختلف قسم کے فن پاروں کےساتھ کیا ہے جن میں کِئی طرح کی کہانیوں اور شاعری کے مجموعے، دستاویزی فلم، اسٹیج ڈرامہ اور کئی خاکے شامل ہیں۔
پروگرام کے بارے میں
سٹار ٹاک ایک ایسا جدید طرز کا پروگرام ہے جس میں کین یونیورسٹی کے طلبہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لڑکیوں کے اسکول( بیکن ہاوس ) کی طالبات سے رابطہ قائم کرتے ہیں۔ بین الثقافتی بات چیت اور باہمی مفاہمت کےذریعےدنیا میں موجود حقیقی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کرتےہوئے ان مسائل کا حل بھی تلاش کرتے ہیں ۔ تین ہفتوں کے اس تیز رفتار پروگرام میں طلبہ ناصرف پاکستان اور پوری دنیا میں موجود بچوں کے حقوق کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہیں بلکہ ا ن کواس پروگرام کے دوران اپنی مادری زبان اردو میں لکھنے پڑھنے اور بولنے کی صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کا موقع بھی ملتا ہے ۔
یہ فن پارے ہم نے ان موضوعات پر بنائے ہیں جو کہ ہم نے اردو پروگرام میں پڑھےہیں جیسے کہ
بچوں کی مزدوری
کم سنی کی شادی
دہشت گردی
پردہ فروشی
تعلیم سب کے لیئے
طلبہ نے ٹیکنالاجی کے ذریعے اور مختلف سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہوئے پاکستان میں موجود ان مسائل کے بارے میں مزید معلومات حاصل کیں ۔ طلبہ نے ویڈیوز دیکھے ،، انٹرویوز کیے مقامی ساتھیوں اور ماہرین کے ساتھ بات چیت کی آن لائین متعلقہ آرٹیکل اور مضامین پڑھنے کے بعد ملٹی میڈیا پریزنٹیشنز تخلیق کیں ، کہا نیاں اور ڈرامے لکھے، جن سے ان کے اپنے، اور دوسروں کے نقطہ نظر کی عکاسی ہوتی ہے۔ کام کے سخت بوجھ نے انھیں مجبور کیا کہ وہ پہلے ان موضوعات کے بارے میں خود معلومات حاصل کریں ۔ اور پھر اسلام آباد میں موجود لڑکیوں کے اسکول(بیکن ہاوس) کی طلبہ کی مدد سے ہر مسئلے کا حل بھی تلاش کریں۔
بچے ہمارا مستقبل ہیں
bottom of page